حکومت وقت ضائع کیے بغیر بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے، ایس ایم تنویر

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس(ایف پی سی سی آئی کے عہدیدار ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ حکومت وقت ضائع کیے بغیر بجلی کی قیمت میں کمی کرے۔

ایف پی سی سی آئی کے عہدیدار ایس ایم تنویر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی اور حکومت کی مشترکہ کاوشیں نظرآرہی ہیں، جی ڈی پی 2023 میں 2.9 فیصد تھا آج 2.38 فیصد ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی آج 6.9 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی چیمبر آف کامرس کو ملک میں بڑھتے سیاسی بحران پر تشویش

ایس ایم تنویر نے بتایا کہ گزشتہ سال پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 17 فیصد ہو گیا ہے، ڈالر 333 روپے کا تھا آج 278 روپے ہے، اسٹیٹ بینک میں زرمبادلہ کے زخائر 4.4 بلین ڈالر تھے آج 9.47 بلین ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج 47 ہزار پوائنٹ پر ٹریڈ کررہی تھی آج 82 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے، تجارتی خسارہ 27.47 بلین تھا، آج 24.09 بلین رہ گیا ہے، برآمدات 27.7 بلین ڈالر تھیں جو اب بڑھ کر 30.6 بلین ہوگئی ہیں، زرعی برآمدات 4.7 بلین سے بڑھ کر 7.1 بلین ڈالر ہوگئی ہیں، آئی ٹی ایکسپورٹ بھی 2.6 بلین سے بڑھ کر 3.2 بلین ہوگئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اعشاریے بتا رہے ہیں کہ ایس آئی ایف سی اور حکومت کام کررہی ہیں۔ ’میں یہاں ایس آئی ایف سی اور شہباز شریف کی حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں، اگر اسی طرح چلتے رہے تو آگے کام بہت اچھا ہوجائے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: یہ آئی ایم ایف فرینڈلی بجٹ ہے، بڑے تاجر گروپوں کا وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کردیے ہیں، ان آئی پی پیز کو ہرسال 60 بلین روپے مل رہے تھے، یہ کنٹریکٹ 2029 تک کے تھے، تو 2029 تک 60 بلین روپے کے حساب سے 450 بلین روپے ان آئی پی پیز نے لینے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 120 بلین یونٹس بجلی پیدا ہورہی ہے، اگر 60 بلین جو ہم سال کی سیونگ کررہے ہیں کو 120 یونٹس میں تقسیم کیا جائے تو 0.71 فی یونٹ قیمت سیو ہوگی،  حکومت سے اپیل کی کہ بجلی فی  یونٹ 26 روپے کی جائے، حکومت وقت ضائع کیے بغیر بجلی کی قیمت میں کمی کرے، صنعتیں بند ہورہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ