سعودی عرب نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران فلسطینی عوام کے حقوق اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول القدس اور گولان کے عوام کے تحفظ پر زور دیا۔
سعودی مندوب نے کہا کہ پائیدار ترقی کا حصول صرف اس صورت میں ممکن ہے جب فلسطین اور شام کے مقبوضہ علاقوں میں امن، انصاف اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، 21 ملزمان گرفتار
سعودی عرب نے 10 مئی 2023 کو اقوام متحدہ کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جس میں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے امیدوار قرار دیا گیا۔
مندوب نے مزید کہا کہ امن کے قیام اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے نفاذ کے لیے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
اپنے بیان میں سعودی عرب نے اسرائیل کے قابضانہ اقدامات اور غزہ کے عوام کے خلاف زبردستی نقل مکانی کی سخت مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں:خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کا سربراہی اجلاس: سعودی وفد کی قیادت ولی عہد محمد بن سلمان کریں گے
سعودی مندوب نے فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور ان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
سعودی عرب نے فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل کی کوششوں اور عالمی اتحاد کے ذریعے امن کے قیام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق مل سکیں۔