خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کا سربراہی اجلاس: سعودی وفد کی قیادت ولی عہد محمد بن سلمان کریں گے

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے آئندہ سربراہی اجلاس میں سعودی عرب کے وفد کی قیادت کریں گے، مذکورہ مشترکہ اجلاس بدھ سے برسلز میں شروع ہورہا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی خبر کے مطابق، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے آئندہ سربراہی اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کا فیصلہ شاہ سلمان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا فلسطینی عوام کے لیے امداد کا اعلان

یورپی یونین کے سینئر حکام نے گزشتہ روز ریاض میں ایک بریفنگ کا انعقاد کیا تاکہ 16 اکتوبر کو برسلز میں ہونے والی خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے آئندہ سربراہی اجلاس کے بامقصد ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

خلیج تعاون کونسل یعنی جی سی سی اور یورپی یونین یعنی ای یو کے رہنما سربراہی اجلاس کے دوران علاقائی استحکام، تجارت اور عوام کے درمیان تعاون پر بات چیت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟