انگلینڈ کے خلاف کامیابی، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کا ٹیم کے لیے خصوصی پیغام

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز کی شاندار کامیابی کے بعد بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ بؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کے لیے سوشل میڈیا ویب سائیٹ ایکس پر خصوصی پیغام دیا ہے۔

سابق کپتان بلے باز بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بہت اچھا، ٹیم پاکستان، مجھے حیرت انگیز جیت، شاندار کوشش اور جذبے پر فخر ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ گھر میں شاندار جیت پاکستان کو مبارکباد۔ نعمان علی اور ساجد خان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ کامران غلام نے ڈریم ڈیبیو اور سلمان علی آغا نے جیت میں شاندار کردار ادا کیا۔ اسے جاری رکھیں، ان شا اللہ۔

مزید پڑھیں:3 سال بعد گھر میں پہلی ٹیسٹ فتح، پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 152 رنز سے ہرا دیا

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں 152 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔ پاکستان کے 297 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز اور میچ کے چوتھے روز 144 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے ساجد خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کی 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر اور مسلسل 6 میچوں کے بعد کسی ٹیسٹ میچ میں یہ پہلی فتح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp