کے پی اسمبلی کی سفارشات پر کنٹرولر کے پی ہاؤس اسلام آباد نے ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد کو مقدمہ اندارج کی درخواست ارسال کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور دیگر پولیس افسران غیرقانونی طور پر کے پی ہاؤس میں داخل ہوئے تھے، قانون کے مطابق ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد اور پولیس بغیر وارنٹ اسلحہ سمیت داخل ہوئے۔ اسلام آباد پولیس نے کے پی ہاوس میں موجود پولیس اہلکاروں سے اسلحہ تحویل میں لیا اور دروازے توڑنا شروع کیے، اور لائسینس یافتہ اسلحہ اور کاؤنٹر سے پیسے بھی لے گئے۔
مزید پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار پائے گئے ہیں، اسپیشل پراسکیوٹر
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کا احاطہ ہے، جیسا کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان ہاؤس ہے۔ آئی جی اسلام آباد اور دیگر اسلام آباد پولیس افسران غیرقانونی طور پر کے پی ہاؤس میں داخل ہوئے، قانون کے مطابق ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔