‘اچاری آلو ‘بنانے کا طریقہ

جمعہ 13 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آلو وہ سبزی ہے جسے ہر خاص وعام میں خاصی مقبولیت حاصل ہے، خاص طور پر ”آلو کے چپس” لوگوں میں بہت پسند کیے جاتے ہیں لیکن آج آلو کو کچھ منفرد انداز سے بناتے ہیں اور آپ کو ‘اچاری آلو’ بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

یہ ڈش صرف آدھے گھنٹے میں تیار کی جاسکتی ہے اور ذائقے میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔

اجزا
آدھا کلو آلو ( چھوٹے چھوٹے کٹے ہوئے)
چھ سے آٹھ عدد ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی)
کلونجی آدھا کھانے کا چمچہ
کٹی ہوئی مرچ ایک کھانے کا چمچہ
کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچہ
پسہ ہوا دھنیا آدھا کھانے کا چمچہ
ہلدی 1/2 چائے کا چمچہ
چار عدد زیتون
نمک حسب ذائقہ
تیل چار کھانے کے چمچے
پانی دو گلاس
طریقہ

سب سے پہلے کڑاہی میں تیل ڈالیں اوراس میں تمام مصالحہ ڈال کر مکس کر لیں، پھر آدھا گلاس پانی ڈالیں اور مصالحے کو تھوڑا سا پکا لیں۔ پھر اس میں آلو اور ہری مرچیں اور پانی ڈال دیں اور 20 منٹ تک پکائیں۔ جب ڈش تیار ہوجائے تو اس پر اچار ڈال دیں اور پانچ منٹ کے لیے ڈھک دیں۔

لیجئے گرما گرم اچاری آلو تیار ہے۔ زیتون اور ادرک سے سجا کر پیش کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘