سیکیورٹی فورسز نے 18 اکتوبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشین میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 5 خوارج کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بشمول 3 خود کش جیکٹیں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار خوارج متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں:سوات: غیرملکی سفیروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
ایک دن قبل 17 اکتوبر کو ضلع ژوب میں ایک دوسرے آپریشن میں، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور معصوم شہریوں کو اس لعنت سے بچانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔