غیر معیاری اور زائد المیعاد ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرکے ممنوعہ، غیر معیاری اور زائد المیعاد ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ممنوعہ، غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ اور زائد المیعاد ادویات کی تیاری و خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ہفتے کے روز خفیہ اطلاع ملنے پہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گودام پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران ملزم شہزاد آفتاب کو گرفتار کرلیا گیا، چھاپہ مار کارروائی ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ عمل میں لائی گئی۔

ملزم کے قبضے سے زائد المیعاد اور ممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے، برآمد شدہ ادویات میں ملٹی وٹامن سپلیمنٹ، اسکن کنڈیشنر اور اینٹی بائیوٹک ادویات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شہزاد آفتاب زائد المیعاد ادویات خریدنے میں ملوث پایا گیا ہے، ملزم زائد المیعاد ادویات پر چسپاں تاریخ تبدیل کرکے ان کو دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔

ایف آئی اے نے گودام کو سیل کردیا ہے جبکہ برآمد شدہ ادویات کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوا دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جناح اسپتال کراچی، ممنوعہ ادویات کی خریداری کا معاملہ، ایف آئی اے کا نوٹس

 ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر  مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp