پی ٹی آئی کے کون سے 2 سینیٹرآئینی ترمیم کی حمایت کر رہے ہیں؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ان کے 2 سینیٹرز 26 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت میں ووٹ دینے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کے اہم نکات کیا ہیں؟

ہفتہ کے روز محمود خان اچکزئی سے ملاقات سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی پارٹی کے اندر مشاورت جاری ہے، ہماری بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مشاور ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 2 سینیٹرزرقا تیمور اورفیصل سلیم  26 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کا ساتھ دینے جا رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے کہا کہ لوگوں کو ایسے اٹھانا ہے تو یہ جمہوریت کے لیے شرمناک ہے، جے یو آئی کا اپنا مؤقف ہے اور ہمارا اپنا مؤقف ہے۔ ہمارا مؤقف تھا کہ یہ فارم 47 والی حکومت آئین میں ترمیم نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر جیل میں کیا بیتی؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے کسی چیز کی مخالفت نہیں کی، ہم کہہ رہے ہیں کہ اس آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں