مخصوص نشستیں کیس: چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے جواب کیوں طلب کیا؟

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر مانگے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے حوالے سے اپنے فیصلے کی دوسری بار  وضاحت جاری کی تھی، یہ وضاحت الیکشن کمیشن کی درخواست پر دی گئی جس میں ججز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مخصوص نشستوں کا مختصر فیصلہ جاری ہونے کے بعد ہوئی ترمیم کا الیکشن کمیشن پابند نہیں، فیصلے پرعمل کرنا ہوگا۔

8 ججز نے رائے دی کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیرمؤثر نہیں ہوسکتا ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا اور الیکشن کمیشن مزید کوئی وضاحت مانگے بغیر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں: کیا الیکشن کمیشن کے لیے الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد ممکن ہوگا؟

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار اور ویب سائٹ منیجر سے جواب طلب کیا ہے کہ اصل فائل جمع کئے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟ اور بغیر اصل فائل جمع کرائے وضاحت ویب سائٹ پر کیسے آئی؟۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp