مخصوص نشستیں: کیا الیکشن کمیشن کے لیے الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد ممکن ہوگا؟

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کا جمعے کو اجلاس منعقد ہوا جس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا تاہم امکان ہے کہ ای سی پی الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر مانگے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

گو الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں پر الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا تاہم اب اس پر عملدرآمد کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن الیکشن مذکورہ الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد سپریم کورٹ کے پہلے سے موجود فیصلوں کی روشنی میں کرسکتا ہے۔ ان فیصلوں کے مطابق قانون میں ترمیم کی صورت میں نئے قانون پر عملدرآمد کیا جانا ہوتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اسپیکر کے خط کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیے: الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہوسکتا، ججز کی وضاحت

قانونی ٹیم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور صوبائی اسپیکرز کے خطوط پر بریفنگ بھی دی۔ تاہم اجلاس میں مخصوص نشستوں پرکوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

اس مسئلے پر 8 جج کیا کہتے ہیں؟

دوسری جانب مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دے کیوں کہ وہ 12 جولائی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ مکمل نافذ کرنےکا پابند ہے اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم  سے عدالت کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہوسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز