کراچی میں خواتین کے لزرہ خیز قتل کا معمہ حل، قاتل گھر ہی کا فرد نکلا
کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ایک ہی گھر کی 4 خواتین کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل، قاتل گھر والا ہی نکلا۔
کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ایک ہی گھر کی 4 خواتین کے لرزہ خیز قتل کا معمہ چوبیس گھنٹے ہی میں حل ہوگیا، قاتل گھر کا فرد ہی نکلا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: فلیٹ سے 4 خواتین کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاشیں برآمد
پولیس حکام کے مطابق ملزم بلال نے اپنی حقیقی ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کو قتل کرنےکا اعتراف کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بلال نے تیز دھار آلے سے ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کو قتل کیا۔ ملزم اپنی اہلیہ کو بھی طلاق دے چکا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم بلال اپنی بہن پر ناجائز تعلقات کا شک تھا ، ملزم کے اعتراف جرم کے بعد مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ سے 4 خواتین کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
پولیس کے مطابق، واقعہ رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ میں پیش آیا، چاروں خواتین کی لاشیں الگ الگ کمروں سے ملی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ایک اور درندگی، معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، بوری بند لاش برآمد
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ چاروں خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، قتل کی گئی خواتین میں ماں، بیٹی، نواسی اور بہو شامل ہیں، خواتین میں 51 سالہ شہناز، 19 سالہ عائشہ، 18 سالہ مدیحہ اور 13 سالہ علینہ شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے