ڈاکٹروں کی غفلت، خاتون کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی کتنے سالوں بعد نکالی گئی؟

اتوار 20 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی خاتون کے پیٹ سے ڈاکٹروں کی چھوڑی گئی قینچی کئی سالوں بعد نکال لی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست سکم میں ایک خاتون اپینڈکس کا آپریشن کروایا اور ڈاکٹر مریضہ کے پیٹ میں قینچی بھول گئے،خاتون ایک دہائی سے زائد عرصے تک اس تکلیف میں مبتلا رہیں اور کئی ڈاکٹر اس کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد، آپریشن کے بعد پیٹ میں رہ جانے والی قینچی نے لڑکی کی جان لے لی

رواں ماہ کے شروع میں انکشاف ہوا 45 سالہ خاتون کے پیٹ میں سرجیکل قینچی موجود ہے جو 2012 میں اپینڈکس کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں نے چھوڑ دی تھی۔

خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ان کا 2012 میں گنگٹوک کے سر تھوٹوب نمگیال میموریل اسپتال میں آپریشن ہوا تھا اور اس کے بعد ان کے پیٹ میں مسلسل درد رہتا تھا، بہت سے ڈاکٹروں کو دکھایا جنہوں نے انہیں دوا دی، لیکن درد ختم نہیں ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی وزٹ میں درجنوں آپریشن، ڈینٹسٹ نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا

8 اکتوبر کو وہ دوبارہ اسی اسپتال گئیں جہاں ایکسرے میں معلوم ہوا کہ ان کے پیٹ میں قینچی ہے۔

طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے قینچی کو نکالنے کے لیے فوری طور پر سرجری کی قینچی کو باہر نکالا، جس کے بعد خاتون تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل