فیصل آباد، آپریشن کے بعد پیٹ میں رہ جانے والی قینچی نے لڑکی کی جان لے لی

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے قینچی پیٹ میں رہ جانے سے لڑکی انتقال کر گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے آپریشن کے بعد قینچی پیٹ میں رہ گئی، جس کے نتیجے میں لڑکی کا انتقال ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:سروسز اسپتال کی غفلت ،مریض گیٹ کے باہر دم توڑ گیا، 11 دن بعد لاش ملی

انتقل کر جانے والی لڑکی کے ورثا نے احتجاج کرتے  ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹرز نے دوران آپریشن بیٹی کے پیٹ میں قینچی چھوڑ دی تھی، پیٹ میں قینچی کی وجہ سے بیٹی کو انفیکشن ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کا انتقال ہو گیا۔

پولیس سے مذاکرات کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کر دیا، جب کہ اسپتال انتظامیہ نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ماسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکی کی ایکسرے رپورٹ میں قینچی پیٹ میں موجود تھی، 5 روز علاج جاری رہا،انفیکشن پھیلنے کی وجہ سےلڑکی فوت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز کے مضر اثرات، کیا ان پر پابندی عائد کی جا رہی ہے؟

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورثا نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست دی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایات کی روشی میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس نے بھی متاثرہ خاندان کو ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم