پی ٹی آئی میں ایک بہت مضبوط گروپ بن چکا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اتوار 20 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں ایک مضبوط بلاک بن گیا ہے جس کو ایک زیرک آدمی لیڈ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی آئے نہ آئے آئینی ترمیم پاس ہونے جا رہی ہے،آئیں گے تو عزت بچ جائے گی،  فیصل واوڈا

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آئینی ترمیم میں نمبرز 224 سے آگے جائیں گے، پی ٹی آئی اگر اپوزیشن تھی تو کم از کم اس ترمیم کے خلاف ووٹ دیتی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کی سب سے بڑی خبر ہے کہ پی ٹی آئی میں ایک بہت مضبوط گروپ بن چکا ہے جس کو ایک زیرک آدمی لیڈ کرے گا، پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عددی اکثریت موجود ہے، 21 اکتوبر سے قبل آئینی ترمیم کا عمل مکمل ہو جائے گا، سینیٹر فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ پھر سے بائیکاٹ کر کے بھاگ گئے ہیں، قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ یہ سب ان کے منصوبے کا حصہ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئیڈیاز 2024: پاکستان میں تیارکردہ لانگ رینج ائیر سرویلنس ریڈار سسٹم میں کیا خاص بات ہے؟

محسن نقوی یا کوئی اور، مذاکرات اسٹیبلشمنٹ سے ہوں گے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین رابطوں اور ملاقاتوں کا آغاز، کیا 24 نومبر کا احتجاج منسوخ ہوجائیگا؟

پاکستان اسٹیل ملز کے بند دروازوں کی روشنیاں دن رات کیوں جلتی رہتی ہیں؟

بلوچستان میں علم کی پیاس بجھاتی چلتی پھرتی ’اونٹ لائبریری‘

ویڈیو

پاکستان اسٹیل ملز کے بند دروازوں کی روشنیاں دن رات کیوں جلتی رہتی ہیں؟

بلوچستان میں علم کی پیاس بجھاتی چلتی پھرتی ’اونٹ لائبریری‘

وی ایکسکلوسیو: احتجاج سے متعلق ماضی میں غلطیاں ہوئیں، مگر اب نہیں ہوں گی، رہنما پی ٹی آئی عالمگیر خان

کالم / تجزیہ

خالد احمد:صحافت میں علم و تحقیق کو پہچان بنانا والا قلم کار

’بیت اللہ شریف‘ کی جعلی تصاویر کے بعد ۔۔۔ کیا یہ لوگ رکیں گے؟

ڈیل کا منتظر انقلاب