’آئینی ترمیم ڈگی کھولے بغیر ہی منظور ہوگئی‘

اتوار 20 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ڈگی کھولے بغیر ہی آئینی ترمیم منظور ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور، مخالفت میں 4 ووٹ

قومی اسمبلی گیلری میں ایک صحافی نے سینیٹر فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ کیا قومی اسمبلی سے بھی آئینی ترمیمی منظور ہوجائے گی؟ اس سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ’بھائی ابھی تو ڈگی کھولے بغیر ہی منظور ہوگئی ہے، ابھی تو ڈگی میں بھی اتنے سارے رہتے ہیں، ان کو بھی آزاد کرنا ہے۔‘

یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہوگئی ہے، سینیٹ میں اس ترمیم کے حق میں 65 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں ایک بہت مضبوط گروپ بن چکا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بھی اس ترمیم کی منظوری دی تھی، توقع ہے کہ قومی اسمبلی سے بھی آج ہی یہ ترمیم منظور ہوکر آئین کا حصہ بن جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp