سینیٹ آف پاکستان سے آئینی ترمیم منظوری کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کو بلا لیا۔
یہ بھی پڑھیں:’آئینی ترمیم ڈگی کھولے بغیر ہی منظور ہوگئی‘
سینیٹ آف پاکستان سے 26 آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔
جس کے بعد مولانا سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی وفد پہنچ گیا، جہاں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماوں کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے قومی اسمبلی میں ملاقات جاری ہے۔
واضح رہے کہ حکومت خاصی جدوجہد کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے آج پہلے وفاقی کابینہ اور بعد ازاں سینیٹ سے آئینی ترمیم کو منظور کروا لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم، سود کے خاتمے سے متعلق شق کثرت رائے سے منظور
سینیٹ آف پاکستان نے تمام 22 شقوں کی باری باری منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا ، چیئرمین سینیٹ نے شق وار منظوری کے بعد آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے ڈویژن کا عمل شروع کیا تو ’بل‘ کے حق میں 65 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بل کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کا اعلان کیا۔