اسلام آباد پولیس نے 2 افراد کے قتل اور 2 بچوں کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد بنی گالہ سرکل ہومی سائیڈ یونٹ نے 2 افراد کے قتل اور 2 بچوں کو زخمی کرنے میں ملوث ملزم سجاد الرحمن کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم سجاد الرحمن نے 27 مئی 2024 کو عامر عزیز اور حسن کو تھانہ بنی گالہ کی حدود میں اسلحہ آتشیں سے فائر نگ کرکے قتل اور انس اور حمید کو زخمی کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں خواتین کے لزرہ خیز قتل کا معمہ حل، قاتل گھر ہی کا فرد نکلا

ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں