مولانا فضل الرحمان کے بیٹے گورنر خیبرپختونخوا؟ جے یو آئی کا موقف سامنے آگیا

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کو گورنر خیبرپختونخوا  بنائے جانے کے حوالے سے خبریں اس وقت گردش میں ہیں تاہم جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے ان خبروں کو بےبنیاد اور پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق  ایسی خبر مولانا فضل الرحمان کی 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کی جانے والی تاریخی اور کامیاب  کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی بھونڈی سارش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم میں مذموم مقاصد میں ناکام ہونے والے عناصر اب کردار کشی پر اتر آئے ہیں۔

قوم ایسے عناصر کو اچھی طرح طرح جانتے بھی ہیں۔

اسلم غوری کا کہنا ہے کہ بے بنیاد خبریں صحافتی اقدار کے منافی ہوتی ہیں۔ مولانا اسعد محمود کو گورنر خیبرپختونخوا بنائے جانے کی خبر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp