پشاور: مقامی ہوٹل میں آتشزدگی، بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا

اتوار 9 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور خیبر روڈ پر واقع ایک  ہوٹل کی چھٹی منزل کی لفٹ میں آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پانے کے دوران ریسکیو کے 9 فائر فائٹرز کی حالت غیر ہوگئی۔

پشاور خیبر روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ پر 3 گھنٹے اور 30 منٹ کی بھرپور کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقع کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ویکل نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی تھیں۔ جس کے نتیجے میں بروقت امدادی کارروائی کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، اس صورت میں ہوٹل کی بالائی منزل میں موجود 21 افراد کو ریسکیو 1122 کی 110 فٹ لمبی سنارکل استعمال کرتے ہوئے نیچے اتارا گیا جبکہ ہوٹل سے دھواں نکالنے کے لیے سموک ایجکٹرز کا استعمال کیا گیا۔

دھویں سے متاثرہ فائر فائٹر کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

آگ بجھانے کی ان کوششوں کے دوران ریسکیو 1122 کے 9 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوئی تاہم فوری طبی امداد کے نتیجے میں ان طبیعت زیادہ خراب ہونے سے بچا لی گئی۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان