3 ناکام شادیوں کے بعد برٹنی اسپیئر نے چوتھی شادی کرلی! لیکن کس سے؟

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برٹنی سپیئرز امریکا کی معروف اداکارہ، گلوکارہ، گیت نگار اور رقاصہ ہیں جو کم سنی ہی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھ چکی تھیں، انہوں نے نیویارک کے اداکاری کے ایک اسکول اور ٹیلی وژن کے لیے کچھ اشتہاروں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 11 سال ہی کی عمر سے مِکی ماؤس کلب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے وقت سے پہلے کیوں بڑا ہونا پڑا؟ امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کی یادداشتیں منظرعام پر آگئیں

جب 1999 میں انہوں نے اپنے گیتوں کے پہلے البم Baby One More Time کے ساتھ عالمی شہرت کی دہلیز پر قدم رکھا تو اُن کی عمر صرف 18 برس تھی، یہ البم 20 ملین کی تعداد میں فروخت ہوا، اُن کی آمدنی کا تخمینہ 100 ملین یورو لگایا گیا ہے۔

1999ء میں گیتوں کا دوسرا البم Oops! I Did It Again جاری ہوا جبکہ 2003 میں In The Zone کے نام سے بھی ان کا البم جاری ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: برٹنی اسپیئرز کی کتاب ’دی وومن ان می‘ فروخت کے ریکارڈ توڑ سکے گی؟

جہاں برٹنی سپیئر کو پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابیاں مل رہی ہیں تو دوسری طرف ان کی ازدواجی زندگی کچھ خوشگوار نہیں رہی، ان کی پہلی شادیجیسن ایلن الیگزینڈر سے 3 جنوری 2004 کو ہوئی اور صرف 55 گھنٹے بعد ہی یہ شادی ٹوٹ گئی تھی۔

 

اس کے بعد برٹنی سپیئرز نے کیون فیڈرلاین سے 6 اکتوبر 2004 کو شادی کی جو 30 جولائی 2007 کو ختم ہوگئی، بعد ازاں 2022 میں برٹنی اسپیئرز نے اپنے ایرانی نژاد منگیتر سیم اصغری سے تیسری مرتبہ شادی کی تھی تاہم شادی کے 14 ماہ بعد ہی اس جوڑے نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برٹنی اسپیئرز کی فلم ’کراس روڈز‘ دوبارہ ریلیز کے لیے تیار

اب گلوکارہ نے خود سے ہی شادی رچا لی ہے، سوشل میڈٰیا پلیٹ فارم اسنٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے برٹنی اسپیئر نے خود سے شادی کا اعلان کیا اور لکھا کہ’ وہ دن جب میں نے خود سے شادی کی،اگرچہ یہ شرمناک یا احمقانہ محسوس ہوسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا اب تک کا سب سے شاندار فیصلہ ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟