ایرانی فضائیہ کے سربراہ جنرل حمید واحدی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل حمید واحدی 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بریگیڈئیر جنرل حمید واحدی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر کا دورہ ایران: جغرافیائی سالمیت کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

نور خان ایئر بیس پہنچنے پر پاک فضائیہ کے حکام اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بریگیڈئیر جنرل حمید واحدی کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر ایرانی سفارتخانے کے کرنل محمد محسن شہابی بھی موجود تھے۔

ایرانی فضائیہ کے سربراہ حمید واحدی کل مصحف علی میر ایئر بیس کا دورہ کریں گے اور پاک فضائیہ کی بین الاقوامی فضائی مشقوں ’انڈس شیلڈ 2024‘ کا معائنہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ایران کی فضائیہ کے سربراہ کی پاکستان کی اعلیٰ عسکری و فضائی  قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی اور وہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیے: ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل فضائی اڈوں پر گرے، اسرائیلی فوج کا اعتراف

ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ان کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے بھی ملاقات ہو گی۔ ان ملاقاتوں میں دونوں مسلح افواج بالخصوص فضائیہ میں تعاون کے فروغ پر خصوصی تبادلہ خیال ہو گا۔

ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے فروری 2022 میں بھی پاکستان کا 4 روزہ دورہ کیا تھا۔ موجودہ صورتحال اور اسرائیل کی جانب سے جوابی حملے کے خدشات کے تناظر میں ایرانی فضائیہ کے سربراہ کا دورہ پاکستان خاصی اہمیت کا حامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے