پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے اسپیکر صاحب کو کہا کہ ایک کھانا رکھیں اور تمام سیاسی رہنماؤں کو اس پر بلائیں کیونکہ یہاں تو سب کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بارڈر لائن پر تھےاگر تھوڑی کوشش اور ہوتی تو 26 ویں آئینی ترامیم متفقہ طور پر منظور ہو جاتیں۔ شیر افضل مروت کے بیان پر جنید رضا زیدی لکھتے ہیں کہ مروت صاحب کا رویہ ہمیشہ نظریاتی سیاسی ہوتا ہے اور جو شخص اتنا نظریاتی ہو کہ جماعت کو مین سٹریم میں لانے کی کوشش کرے اس کی کوشش کی داد بنتی ہے۔
سپیکر صاحب کوئی کھانا کریں سب کو بلائیں معاملات کو حل کریں۔ ہم بارڈر لائن پر تھےاگر تھوڑی کوشش اور ہوتی تو یہ ترامیم متفقہ ہو جاتیں۔ دل جیت لیا شیرا بھائی @sherafzalmarwat
جو شخص اتنا نظریاتی ہو کہ کلٹ کو سائیڈ کرکے جماعت کو مین سٹریم میں لانے کی کوشش کرے اس کی کوشش کی داد بنتی… pic.twitter.com/P4GOAcEndp— Junaid Raza Zaidi (@junaidraza01) October 23, 2024
معروف پاکستانی اداکار، کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے شیر افضل مروت کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سیاسی استحکام اور توازن کے ساتھ معاملات کو چلانے اور عمران خان کو جیل سے نکالنے کے لیے ایسی ہی پختگی کی ضرورت ہے۔
This maturity is needed to get things running with political stability and equilibrium and get Khan out of jail
pic.twitter.com/hozvyLXtYm— Shafaat Ali (@iamshafaatali) October 23, 2024
شہزاد نامی صارف نے لکھا کہ اس بیان کے بعد شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔
He will be kicked out of party https://t.co/WytvdAocLy
— Shahzad (@shahzad_ashraf1) October 23, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ یہ باتیں اگر پی ٹی آئی والوں کو کچھ عرصہ قبل سمجھ آ جاتی تو یہ اتنے برے حالات میں نہ ہوتے۔
یہ باتیں اگر پی ٹی آئی والوں کو کچھ عرصہ قبل سمجھ آ جاتی تو ابھی اتنے بڑے حالات میں نہ ہوتے یہ لوگ
— Abid Ali (@abidali1900) October 23, 2024
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔
اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کے بیانات اور اقدامات کی وجہ سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ انہیں پہلے ہی سیاسی اور کور کمیٹی سے ہٹادیا گیا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت سے اختلاف کرتے ہوئے بیانات دیے جس پر انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ شیر افضل مروت نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ پارٹی قائدین اُن کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہیں کرواتے تاہم عمران خان سے جب صحافی نے اس بابت سوال کیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔