پشاور میں خاتون کی بچوں سمیت پراسرار موت

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں ایک گھر سے 2 بچوں سمیت 3 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور پولیس لائن دھماکا کیس میں پیشرفت، مبینہ سہولت کار پولیس اہلکار گرفتار

پشاور کے علاقے فقیر آباد کے ایس پی بلال شاہ نے بتایا کہ فقیرآباد میں ایک گھر سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور اس کے 2 بچے شامل ہیں۔

 پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تینوں افراد مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس ٹیم نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور میں اموات کی وجہ زہریلا مواد معلوم ہوتا ہے۔ تاہم پولیس تفتش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس نے 2 افراد کے قتل اور 2 بچوں کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

ایس پی کے مطابق پولیس ٹیم تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ اور بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ لاشوں کو  پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے