روس یوکرین جنگ کی خفیہ دستاویزات لیک: امریکا گھبراہٹ کا شکار

اتوار 9 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹیل لیک (روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی حکمت علمی سے متعلق حساس دستاویزات) کے بعد امریکا گھبراہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔

مغربی ممالک نے امریکی جاسوسی کی کوششوں سے متعلق منظر عام پر آنے والی معلومات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین میں امریکا کی جنگی منصوبہ بندی سے متعلق خفیہ دستاویزات کی لیک نے امریکا میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم عہدوں پر فائز مغربی ممالک کے افسران نے کہا ہے کہ وہ قومی سلامتی سے متعلق ان خفیہ دستاویزات کے لیک ہونے سے نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی کی قیادت نے اس لیک کے بعد انٹیلی جنس سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی اعلیٰ حکام نے ان اقدامات کو غیر معمولی قرار دیا ہے جو کہ اعلیٰ طبقے میں گھبراہٹ کا ثبوت ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی حکام اور ان کے شراکت دار دونوں اس لیک سے پریشان اور غصے میں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کہ اس لیک کی وجہ سے یوکرین بھی کافی غصہ میں ہے کیونکہ لیک فائلوں میں جو معلومات تھیں یوکرین اسے روس سے خفیہ رکھنا چاہتا تھا۔

اس حوالے سے ایک یورپی انٹیلی جنس اہلکار نے خدشات کا اظہار کیا کہ اس لیک کی وجہ سے امریکا اور اتحادیوں کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ میں کمی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ لیک خفیہ دستاویزات میں روسی اور یوکرین کی جنگ کی تیاری، سازوسامان کی ترسیل کے لیے ٹائم ٹیبل اور دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے بارے میں حکمت عملی سے متعلق حساس معلومات موجود تھیں۔

تشویشناک پہلو یہ کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آخر  یہ خفیہ دستاویزات کیسے لیک ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp