کراچی: ماں اور 2 بچوں پر چھریوں کے وار، ایک بچہ دم توڑ گیا

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں ماں اور 2 بچوں پر چھریوں کے وار کیے جانے کے باعث ایک بچہ دم توڑ گیا جبکہ دونوں زخمی اسپتال میں زندگی و موت کی جنگ لڑرہے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن ساڑھے 8 نمبر کے ایک گھر سے خاتون سمیت 2 بچے زخمی حالت میں ملے تھے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں خاتون کی بچوں سمیت پراسرار موت

ماں اور دونوں زخمی بچوں کے گلے کٹے ہوئے پائے گئے جنہیں تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی طارق الٰہی مستوئی کے مطابق واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے اورنگی ٹاون پولیس کو جائے حادثہ پر بھیجا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع 15 پر ایک کال کے ذریعے موصول ہوتئی تھی۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد پولیس نے 2 افراد کے قتل اور 2 بچوں کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ زخمی خاتون اور ان کے کم عمر بچوں کے جسم پرتشدد کے نشانات بھی واضح ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں اور کرائم سین یونٹ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ایک بچہ سبحان اسپتال میں دم توڑ گیا تھا تاہم دوسرے بچے کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جس کی عمر 5 برس ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں خواتین کے لزرہ خیز قتل کا معمہ حل، قاتل گھر ہی کا فرد نکلا

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ایس ایس پی ویسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ ملزمان کو فوری قانون کی گرفت میں لایا جائے اور تفتیش اور چھان بین کو مؤثر بناتے ہوئے پس پردہ عوامل اور محرکات کا پتا لگایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp