نائب وزیراعظم کا دولت مشترکہ بزنس فورم سے خطاب میں مشترکہ وژن اپنانے پر زور

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ساموا میں کامن ویلتھ بزنس فورم  سے خطاب میں تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم کے طور پر کامن ویلتھ بزنس فورم کے اہم کردار پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس: پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سپرد

انہوں نے پاکستان کی قومی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جن کا مقصد اپنی افرادی قوت کو بااختیار بنانا اور اسے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی عالمی معیشت کے لیے تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ میں اقتصادی جدید کاری اور پیداواری صلاحیت کو تیز کرنے کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور تبدیلی کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے افرادی قوت کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے تعلیم، ہنر مندی کی نشوونما اور صنعت کاری میں فوری سرمایہ کاری پر زور دیا، جو کہ تکنیکی جدت اور اقتصادی تبدیلی کا کلیدی محرک ہے۔

اسحاق ڈار نے دولت مشترکہ کی خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور پائیدار ترقی، انٹرا کامن ویلتھ تجارت میں اضافہ اور اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے مشترکہ وژن اپنانے کا مشورہ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی