4سال کی اپنی نااہلیوں کا ذکر کیوں نہیں کیا ؟ مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر پر ردعمل

اتوار 9 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے وائٹ پیپر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ پیپر ، پیپلا پیپر یا لال پیپر سے تمہاری نااہلی سفید نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال کے دوران ملکی معیشت کو تباہ کرنے والا آج ایک سال پر سوال اٹھا رہا ہے مگر یہ وہ شخص ہے جس نے ملک کو دیوالیہ کی نہج پر پہنچایا تھا اور ہم نے ایک سال میں 11 ارب ڈالر واپس کیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وائٹ پیپر میں بجلی کا گردشی قرضہ 1100 ارب سے 2400 ارب روپے کرنے کا ذکر نہیں جبکہ اس کے علاوہ گیس کا گردشی قرضہ صفر سے 1400 ارب روپے کرنے کا بھی کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آٹا 35 سے 100 روپے ، چینی 52 سے 120 روپے کرنے اور بجلی 11 روپے سے 25 روپے یونٹ جبکہ گیس 600 سے 1400 روپے تک لے جانے کا بھی کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وائٹ پیپر میں کورونا کے 1200 ارب کی چوری کا بھی کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 سال کے دوران ملک کو دہشت گردی کی دلدل میں دھکیلا گیا۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی سوال اٹھایا ہے کہ عمران خان کے دور میں صحافیوں کو گولیاں مارنے اور پسلیاں توڑنے کا بھی وائٹ پیپر میں ذکر کیوں نہیں کیا گیا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp