کمانڈر سری لنکن فضائیہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر ایئر مارشل آر اے یو پی راجاپاکسے نے جمعرات کو جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد کا دورہ عمان، فوجی قیادت سے اہم امور پر تبادلہ خیال

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے پائیدار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دوطرفہ تعلقات بالخصوص دفاع اور سلامتی میں مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیے: چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کا دورہ روس اور اہم عسکری ملاقاتیں

ایئر مارشل راجاپاکسے نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

قبل ازیں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ایک سہ فریقی دستے نے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp