پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس سے اوپر

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 90 ہزار کا سنگِ میل عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں آج نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے جہاں 100 انڈیکس 90 ہزار کا سنگِ میل عبور کرگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ، 86 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس کے اضافے سے 90 ہزار 56 پر آ گیا ہے۔ آج کے دن اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس نے 90 ہزار 87 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 88 ہزار 945 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ کئی ماہ سے بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد 100 انڈیکس میں مسلسل تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور اسٹاک ایکسچینج نے وقتاً فوقتاً نئے ریکارڈ قائم کیے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ اور امریکی سفیر کی ملاقات، امریکی سرمایہ کاری پاکستان لانے کا عزم

 دوسری جانب، وفاقی وزیر خزانہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود ہیں، جہاں ان کی مختلف اہم ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔ان کی مختلف مالیاتی اداروں اور ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں