پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ، 86 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اپنی تاریخ کا ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 86 ہزارپوائنٹس کی سطح عبور کرلی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 500 پوائنٹس سے بڑھ کر 86410 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر، ریکارڈ ساز ٹریڈنگ جاری

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 84 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ پیر کو 44 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مالیت 30 ارب روپے سے زائد رہی۔ گزشتہ روز مارکیٹ کیپٹلائزیشن 197 ارب روپے سے بڑھ کر 11 ہزار 77 ارب روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتے ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، مظفرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فوجداری الزامات عائد کردیے

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری

غلط سرجری کیس: وفاقی آئینی عدالت کا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور سرجن کو نوٹس جاری

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟