وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وان ڈر گراچٹ ڈی رومرزوائل نے ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کمانڈر سری لنکن فضائیہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
ملاقات میں دونوں ممالک نے مستقبل میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے مزید مواقع تلاش کرنے پر زور دیا،
بیلجیئم کے سفیر کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی تعریف اور حکومت پنجاب کے معاشی ویژن کا سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاک بیلجیئم دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔بیلجیئم کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا اعتراض ختم، کیا اب پاکستان کو ’برکس گروپ‘ کی رکنیت مل جائے گی؟
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلیم، آئی ٹی، اور زراعت کے شعبوں میں بیلجیئم کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے سفیر کو آگاہ کیا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی میں عالمی معیار کی مہارتوں کی ٹریننگ کے علاوہ پنجاب میں زرعی شعبے کی میکا نائزیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
اس موقع پر ہیلجیئم کے سفیر نے کہا کہ کلائیمٹ چینج کے اثرات پر کنٹرول اور انوئرمنٹ کی بہتری کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات متاثر کن ہیں۔ پنجاب میں ماحول دوست اختراعی اقدامات کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی فضائیہ کے سربراہ جنرل حمید واحدی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
انہوں نے کہا کہ بیلجیئم پاکستان میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔