رانی مکھرجی سوشل میڈیا پر موجودگی پسند نہیں کرتیں

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھر جی نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے کہ  وہ کیوں سوچتی ہیں کہ سوشل میڈیا ان کے لیے نہیں ہے۔

اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ  سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے ان کے پاس وقت نہیں اس لیے وہ اس سے گریز کرتی ہیں ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ دباؤ کا سبب بنتا ہے اور اسے روزانہ دیکھنا پڑتا ہے اس لیے میں کیریئر کے ساتھ اسے سنبھال نہیں سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہر فرد کی مرضی ہے کہ وہ دباؤ محسوس کرتا ہے یا نہیں مگر آپ کو اپنی مرضی کے مطابق جینا چاہیے ۔

رانی مکھر جی نے کہا کہ جب سوشل میڈیا کی آمد ہوئی تو انہیں ہر کسی نے یہ پلیٹ فارم استعمال کرنے کا کہا مگر وہ جانتی تھیں کہ یہ کام وہ نہیں کر سکتی۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو الگ الگ رکھتی ہیں یہاں تک کہ وہ اپنے شوہر آدتیہ چوپڑا اور اپنی بیٹی ادیرا کے سامنے فلموں پر بھی بات نہیں کرتی ۔

بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی ان دنوں اپنی تازہ ترین فلم مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے کے لیے سرخیوں میں ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب