ڈرامہ ’بسمل‘ کی معصومہ معصوم ہے منفی کردار نہیں، حریم فاروق

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ان دنوں نجی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل  ’بسمل‘ نشر ہو رہا ہے جس میں اداکارہ حریم فاروق ولن کے طور پر معصومہ نامہ لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ اپنے ڈرامے بسمل سے متعلق بھی کھل کر اظہار خیال کیا اور کرداروں کے پیچھے چھپی نفسیات پر بھی بات کی۔

پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے معصومہ کے کردار کے بارے میں بتایا کہ معصومہ فطری طور پر کوئی برا کردار نہیں ہے۔ وہ اپنے آپ سے مخلص ہے اور ان خواہشات کی نمائندگی کرتی ہے جو ہم سب کے اندر ہیں۔ یہ ہم پر ہے کہ ہم ان خواہشات کو کیسے پورا کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کے اندر ایک معصومہ ہے۔

حریم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں صرف اچھی لڑکیوں کے کردار ہی ملتے تھے۔ لوگ کہتے تھے آپ کو مثبت کردار ادا کرنے ہیں تاکہ لوگ آپ سے محبت کریں لیکن جب انہیں یہ پیشکش ہوئی تو وہ بسمل ڈرامہ کرنے پر تیار ہو گئیں اور لوگوں نے کہا کہ معصومہ کا کردار بہت منفی ہے اور آپ کو بہت زیادہ نفرت ہونے والی ہے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جس طرح پرفارم کیا ہے اس کے لیے انہیں بہت پیار مل رہا ہے اور یہ ان کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ ’بسمل‘ میں حریم فاروق نے غریب گھرانے کی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ امیر بننے کے خواب دیکھتی ہے اور پھر ملازمت کے دوران دولت کی خاطر خود سے زائد العمر امیر باس سے عشق لڑا کر ان سے شادی کرلیتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!