وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوجوان ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔
حکومت پنجاب کے سروس اینڈ جنرل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کیبنٹ ونگ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ثانیہ عاشق جبین کو محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پنجاب کابینہ میں توسیع ہونے جارہی ہے؟
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب اسپیشل اسسٹنٹس آرڈیننس 2002 کے سیکشن 3 کے تحت اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جبین عاشق کو اپنا معاون خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیس ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا ہے۔
یاد رہے کہ 2018 کےعام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں تھیں، اس وقت (2018 میں ) وہ ملکی تاریخ کی کم عمر ترین ایم پی اے بنی تھیں۔
وہ 2024 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ اجلاس؛ پولیس آفیسر شہر بانو نقوی کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش منظور
ثانیہ عاشق نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔