نماز تراویح کے دوران بلی کا پیار حاصل کرنے والے امام صاحب کا موقف سامنے آگیا

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نماز تروایح کے دوران بلی کے پیار سے مشہور ہونے والے امام صاحب جن کا نام الشیخ ولید مہساس ہے، نے اس منفرد واقعہ سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک پیغام جاری کیا ہے۔

افریقی ملک الجزائر کی مسجد کے پیش امام الشیخ ولید مہساس نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں کہا ہے کہ یہ واقعہ’بے ساختہ‘ تھا، میرا مشورہ ہے کہ اس واقعے کو ایسے ہی رہنے دیا جائے، اسے خاص اہمیت نہ دی جائے۔

 الشیخ ولید مہساس نے مزید کہا کہ انہوں نے ابھی تک اس حوالے سے میڈیا کو کوئی بھی بیان نہیں دیا کیونکہ یہ واقعہ ’بے ساختہ‘ تھا اسی لیے اس واقعہ کے حوالے سے بات کرنے کے لیے ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔

دوسری جانب الجزائر کے وزیر برائے مذہبی امور اور اوقاف یوسف بلمہدی نے ویڈیو میں مشہور ہونے والے شیخ اور برج بو عریج شہر کی مسجد ابوبکر کے امام ڈاکٹر  ولید مہساس کا اپنے دفتر میں شاندار استقبال کیا، ان سے ملاقات کی، اور نماز تراویح کے دوران بلی کے ساتھ ان کے حسن سلوک کو سراہا۔

تصویر:ٹوئٹر

اس موقع پر امام ڈاکٹر ولید مہساس کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا۔

اسلامی دنیا اور دیگر جگہوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کا امام الشیخ ولید مہساس نے ویڈیو کلپ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام جانوروں اور دیگر مخلوقات کے ساتھ حسن سلوک اور مہربانی کا حکم دیتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ان افراد کو معاف نہیں کریں گے جنہوں نے انہیں سوشل میڈیا پر بدنام کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الجزائر کے شہر برج بو عریج کی مسجد ابو بکر میں نماز تروایح کے دوران ایک بلی چھلانگ لگا کر مسجد کے پیش امام الشیخ ولید مہساس کے کندھوں پر جا بیٹھی تھی، امام صاحب نے بلی کو کندھے تک جانے کے لیے مدد فراہم کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سارے واقہ کے دوران امام صاحب کی تلاوت میں ذرا بھی خلل پیدا نہیں ہوا تھا۔ وہ پہلے جیسے لہجے اور رفتار سے تلاوت قرآن مجید کرتے رہے۔

یہ ویڈیو پوری دنیا میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp