اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران پر اسرائیلی حملے کے جواب میں اگر ایران کی جانب سے مزید کسی کارروائی کی گئی تو اسے بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
اسرائیلی ڈیفینس فورسز یعنی آئی ڈی ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ واضح طور پر ایرانی قیادت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر ایرانی حکومت نے اسرائیل کیخلاف کشیدگی کے نئے دور میں داخل ہونے کی غلطی کی تو پھر ان کی افواج زیادہ موثر جواب دینے کی ہمہ وقت پوزیشن میں رہیں گے۔
“I can now confirm that we have concluded the Israeli response to Iran’s attacks against Israel. We conducted targeted and precise strikes on military targets in Iran — thwarting immediate threats to the State of Israel.”
Watch IDF Spokesperson RAdm. Daniel Hagari talk about the… pic.twitter.com/1OOss3etpV
— Israel Defense Forces (@IDF) October 26, 2024
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ڈاٹ کام پر اپنے ویڈیو بیان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران میں عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کی کامایاب کارروائی کا بتاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مخالف تمام قوتیں جو اسرائیل کو خطرات سے دوچار کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کے ایک نئے دور میں گھسیٹنے کی کوشش کررہی ہیں، سب کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل افواج کی جانب سے ایران میں متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کارروائی میں کسی آبادی پر حملے نہیں کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیلی حملے کیسے ناکام بنائے، ویڈیو جاری
امریکی انتظامیہ کے مطابق امریکا اسرائیل کے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کی کارروائی سے واقف ہے اور صدر جو بائیڈن نے بھی اسرائیل پر عام شہریوں کی ہلاکت کے امکانات کو کم سے کم رکھ کر مخصوص اہداف پر حملوں پر ہی توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا تھا۔
امریکی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اگر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے مزید جوابی کارروائی کی صورت میں امریکا اسرائیل کی مدد کے لیے پوری طرح تیار ہے، تاہم ہمیں امید ہےکہ اسرائیلی کارروائی کے دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔