اسرائیل کی جانب سے ایران کیے گئے حملے کیسے ناکام بنائے گئے، اس حوالےس ایران نے ویڈیو جاری کردی۔
آج صبح اسرائیل کی جانب سے تہران سمیت متعدد شہروں پر کیے گئے فضائی حملے کس طرح ناکام بنائے گئے، اس حوالے سے ایرانی حکام نے ویڈیو جاری کر دی ہے۔
The defense of the army and the IRGC are using 35mm explosive bullets to hit the enemy's targets#Iran say that all these targets have been successfully intercepted and destroyed. pic.twitter.com/FARSfDBj3B
— 🇵🇸ليلى (@Lailafatimeh) October 26, 2024
سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ایکس پر ایرانی افواج کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ جس میں ایران کی فضاؤں میں موجود میزائل کو ہدف پر گرنے سے پہلے ہی نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تہران سمیت ایران کے اہم شہروں پر کیے جانے والے اسرائیلی حملے ناکام بنادیے گئے، ایرانی شہریوں میں جوش و خروش
واضح رہے کہ آج صبح اسرائیلی کی جانب سے تہران سمیت ایران کے شہروں اصفہان، شیراز اور کرج پر فضائی حملے کیے تھے، اسرائیل کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے ساتھ کہا گیا تھا کہ ان حملوں ایرانی انقلابی گارڈز پاسدارن کی تنصیاب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیل کے مطابق یہ حملے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے میزائل کی جواب میں کیے گئے ہیں۔