پاکستان کی ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے اسرائیلی فوجی حملوں ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایران کیخلاف اسرائیلی عسکری حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ حملے نہ صرف ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیلی حملے کیسے ناکام بنائے، ویڈیو جاری

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل خطے میں تنازع کے بڑھنے کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ غزہ، لبنان، شام اور یمن پر حملوں کے بعد اسرائیل نے آج صبح خطے کے اہم ملک ایران پر فضائی حملے کیے تھے، تاہم ایران کے دعوے کے مطابق یہ حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ایرانی شہریوں کو ان حملوں کا مذاق اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جوابی کارروائی کی صورت میں ایران کو اسرائیلی فوج کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل فضائیہ کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں ایرانی دارالحکومت تہران کے علاوہ تاریخی شہر اصفہان اور شیراز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp