راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست گزار  نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے، اسمبلی رولز کے حوالے سے عدلیہ کا فیصلہ آ چکا ہے۔ پی ٹی آئی اراکین کی موجودگی میں راجہ ریاض کی تقرری غیر آئینی ہے، راجہ ریاض کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے وہ اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے والی ہے مگر اسپیکر نے راجہ ریاض کو عہدے سے نہیں ہٹایا۔ استدعا ہے کہ عدالت اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp