پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کا منفرد اعزاز، آئی جی پنجاب بھی ملاقات پر مجبور

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نے منفرد اعزاز حاصل کر لیا، 5بچوں نے ایم بی بی ایس مکمل کر لیا۔

اپنے 5 بچوں کو ڈاکٹری بنانے اور چھوٹی بیٹی کو ایم کیٹ کروانے والے پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن، رواں سال لاکھوں اشتہاری گرفتار

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بچوں کو میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم دلوانے پر انصر رزاق کی کوششوں کو سراہا۔ ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق کی بیٹیاں ڈاکٹر ماریہ ، ڈاکٹر نویرا، ڈاکٹر مدیحہ، ڈاکٹر محمد علی رضا اور ڈاکٹر محمد حسن بھی اس موقع پر موقع پر موجود تھے۔

واضح رہےکہ انصر رزاق کی چھوٹی بیٹی حبیبہ نے بھی ایم کیٹ کے امتحان میں 96 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرکے میڈیکل یونیورسٹی کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انصر رزاق کے بچوں نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور اور علامہ اقبال میڈیکل کالج سے تعلیم مکمل کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق ٹیلی کمیونیکیشن راجن پور میں تعینات اور26سال سے محکمہ میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

اسکالرشپس کی فراہمی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انصر رزاق کے تمام بچوں کو پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے باقاعدگی سے اسکالرشپس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کی گاڑی کا نمبر 804، ویڈیو وائرل

آئی جی پنجاب نے سخت محنت و لگن سے بچوں کو ڈاکٹر بنانے پر ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق کو خراج تحسین پیش کیا۔

ہیڈ کانسٹیبل انصر رزاق نے بچوں کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن لیاقت علی ملک سے بھی ملاقات کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp