آرمی چیف کا کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ، غیرملکی فوجی حکام سے تبادلہ خیال

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری عالمی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا۔ جہاں پاکستان کا جدید ترین ڈرون شاہپر تھری توجہ کا مرکز بن گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران دوست ممالک کے دفاعی مینوفیکچررز کی فعال شرکت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی سافٹ لانچنگ، غیر ملکی سفارتکار کیا کہتے ہیں؟

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نمائش میں کل 557 نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں جن میں سے 333 بین الاقوامی نمائش کنندگان ہیں جبکہ 224 ملکی نمائش کنندگان ہیں۔ اس کے علاوہ 36 ممالک نے نمائش کنندگان کے اسٹالز لگائے جن میں سے 17 ممالک پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 53 ممالک کے 300 سے زیادہ غیرملکی مندوبین نے شرکت کی اور نمائش اور پاکستان کی دفاعی صنعت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نمائش کے دوران تقریب میں موجود غیر ملکی فوجی حکام اور دفاعی مندوبین کے ساتھ بامعنی بات چیت بھی کی۔

اس موقع کی ایک اہم بات گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس سلوشنز (GIDS) پاکستان کی طرف سے تیار کردہ جدید ترین ڈرون (UAV) ”Shahpar-III“ (شاہپر تھری) کا افتتاح تھا۔

شاہپر تھری اعلیٰ درجے کی صلاحیتوں کا حامل ڈرون ہے، جو 35,000 فٹ کی آپریشنل اونچائی پر پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے اور 24 گھنٹے سے زیادہ پرواز کرسکتا ہے۔ یہ ڈرون بموں، میزائلوں اور ٹارپیڈو سمیت وسیع پیمانے پر گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئیڈیاز 2024 کا 12 واں ایڈیشن 19 نومبر کو شروع ہوا اور 22 نومبر 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور ہمیں کام سے روکنے والے کو نتائج بھگتنا ہوں گے، آرمی چیف

قبل ازیں کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پُرتپاک استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کی ہدایت

آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

وزیراعظم پاکستان کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی، ترک صدر کی شہباز شریف کی تعریف

سرکاری اہلکاروں کے لیے نیا ضابطہ، شفافیت بڑھانے کا فیصلہ

آبنائے ہرمز کھولنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے شکرگزار

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟