پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ کے کپتان شان مسعود کے ساتھ سابق لیجنڈ کرکٹر اور کمینٹیٹر رمیز راجا کی نا مناسب گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آئندہ کمینٹری پینل میں شامل نہ کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ٹی وی پر رمیز راجہ کے شان مسعود کو طعنے، سوشل میڈیا صارفین رمیز راجہ پر برس پڑے
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق لیجنڈ بلے باز اور کمینٹیٹر رمیز راجا نے بنگلہ دیش سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز ہارنے اور پھر انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد شان مسعود سے ایک پوسٹ میچ انٹرویو میں سوالات کیے اور ان سے پوچھا کہ آپ نے مسلسل 6 میچ ہارنے کا ریکارڈ کیسے بنایا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود سے ایسے نامناسب سوالات کرنے کا نوٹس لے لیا ہے اور رمیز راجا کو آئندہ کسی بھی میچ میں پاکستان کی جانب سے کمینٹری پینل میں شامل نہ کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
This is absolute disgusting behavior from Ramiz Raja.
What kind of questions he is asking? No shame at all.pic.twitter.com/9RPyxvXpXT
— 𝙎𝙝𝙚𝙧𝙞 (@CallMeSheri1) October 26, 2024
رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بھی رمیز راجا کے سوالات اور ریمارکس پر عدم اطمینان اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیتنے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین ٹیم کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیئر مین اور لیجنڈ کرکٹر رمیز راجہ کے شان مسعود سے کیے گئے سوالات بھی موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور رمیز راجہ کے درمیان گفتگو کا ایک ویڈیو کلپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہوا جس میں میزبان زینب عباس شان مسعود سے کہتی ہیں کہ یہ جیت آپ کے لیے خوش آئند ہوگی کیونکہ یہ جیت 6میچز ہارنے کے بعد ملی ہے۔
While everyone celebrates Pakistan’s incredible comeback to win the series against England, Ramiz Raja chooses to taunt the national captain on official broadcast. There was no need to bring such negativity when Pakistan deserved all praise.pic.twitter.com/Px04020LoO
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) October 26, 2024
اس پر رمیز راجا بات کو آگے بڑھاتے ہوئے شان مسعود سے بظاہر طنزاً پوچھتے ہیں کہ ویسے آپ نے یہ کیسے کرلیا؟ 6میچز کیسے ہار گئے؟ کوشش کر کے ہارے؟ اور اس کے بعد قہقہ لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ دوسرا دن: پاکستان 344 رنز پر آؤٹ، دوسری اننگز کا آغاز، انگلینڈ کے 3 کھلاڑی آؤٹ
جس کے بعد شان مسعود نے کہا کہ ہمیں اس جیت کی ضرورت تھی، اس قوم کو جیت کی ضرورت تھی۔ جس پر رمیز راجا نے اس شاٹ کا ذکر کیا جس پر اکثر شان مسعود آؤٹ ہوجاتے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا آپ اپنی شاٹ پر کنٹرول کر پائیں گے یا نہیں؟
Exclusive Breaking News
PCB has taken notice of Ramiz Raja’s comments, Shan Masood expressed dissatisfaction with Ramiz Raja’s remarks. Ramiz Raja’s involvement in the next series is uncertain. PCB Unable to act Directly against Ramiz because broadcasters hire him but they… pic.twitter.com/ij0VxroAkp
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) October 26, 2024
یہ ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو رمیز راجہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرکٹ شائقین اور صارفین کے نشانے پر آگئے اور انہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ رمیز راجہ کا رویہ انتہائی ناگوار ہے۔ یہ کس قسم کے سوالات پوچھ رہے ہیں؟ کوئی شرم نہیں آتی انہیں؟۔
مزید پڑھیں: شان مسعود بطور کپتان ابتدائی 6 میچ ہارنے والے واحد کپتان، ملتان ٹیسٹ میں مزید کیا ریکارڈ بنے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی رمیز راجا کے اس نا مناسب روّیے کا نوٹس لے لیا ہے۔