ایرانی جوہری اور تیل تنصیبات اسرائیلی حملوں سے کیسے محفوظ رہیں؟

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے ایران کے متعدد شہروں کو نشانہ بنانے کے بعد مشرق وسطیٰ میں موجود تناؤ میں اضافہ ہوگیا، تاہم اس بیج ایک سوال یہ بھی کیا جاتا رہا کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری یا تیل تنصیبات کو ہدف کیوں نہیں بنایا؟

یہ بھی پڑھیں:ایران نے اسرائیلی حملے کیسے ناکام بنائے، ویڈیو جاری

اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہان ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ایرانی تیل تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کی وجہ نےن یاہو سرکار پر امریکی صدر کا دباؤ تھا۔

دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کے دباؤ پر ایران کی جوہری اور تیل تنصیبات کونشانہ نہیں بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 26 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے تہران سمیت ایران کئی شہروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم ایران نے ان حملوں کی تصدیق کے ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ اسرائیلی حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp