پاکستان میں قائم سعودی عرب سفارت خانے کی جانب سے وزیرستان ہوئی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے اظہار مذمت اور علاقائی استحکام پر زور
پاکستان میں قائم سعودی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک توئٹ میں پاکستان کے علاقے وزیرستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے وزیرستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے، جن میں متعدد افراد کی اموات اور دیگر زخمی ہوئے تھے۔
— السفارة في باكستان – سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) October 27, 2024
دہشت گردی کی بابت مملکت سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے سفارت خانہ ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد پسندی کو مسترد کرتا ہے، نیز متاثرین کے خاندانوں اور پاکستان کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے
دعا گو ہے۔