وزارت اطلاعات و نشریات نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر نغمہ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اہل کشمیر 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کیوں مناتے ہیں؟
اہل کشمیر کا نعرہ ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘۔ کے عنوان سے جاری کئے گئے نغمے میں 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔
نغمے کی عکسبندی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کے مظالم کو اجاگر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ نغمہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف 27کتوبر کو منائے جانے والے یوم سیاہ کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے۔
اس نغمے میں شامل نعرہ ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘، حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کا دیا ہوا ہے۔