چیف جسٹس کی نماز اور ایس پی سیکیورٹی سپریم کورٹ کا تبادلہ، معاملہ کیا ہے؟

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نماز ادا کرتے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی تصویر بنانے والے کو نہ روکنے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سیکیورٹی کو محکمہ جاتی تادیب کا سامنا۔

یہ بھی پرھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن، اگلے 2 ہفتوں کے لیے بینچز کی تشکیل

سپریم کورٹ کی مسجد میں ایک یوٹیوبر نے اُس وقت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تصویر کھینچ لی جب وہ سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے جب سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر بنالی۔

یوٹیوبر کی جانب سے تصویر اتارے جانے پر چیف جسٹس نے فوراً ہی ایس پی سیکیورٹی سے متعلق استفسار کیا اور ان کے میٹنگ میں جانے کی اطلاع پر چیف جسٹس نے ایس پی سکیورٹی کا سپریم کورٹ سے ٹرانسفر کا حکم جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینیئر موسٹ جج کون؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس کے احکامات کے بعد نئے ایس پی سکیورٹی نے سپریم کورٹ سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp