علیزے شاہ سوشل میڈیا صارفین پر کیوں برس پڑیں؟

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علیزے شاہ پاکستان کی ڈراما انڈسٹری میں ایک نوجوان اسٹار اداکارہ ہیں جو ڈراما سیریل ’عہد وفا‘ میں دعا کے کردار کے بعد شہرت کی بلندیوں کو پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں:بولڈ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرنے پر علیزے شاہ تنقید کی زد میں

’عہد وفا‘ کے بعد وہ اب تک کئی دیگر ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں، انسٹاگرام پران کے 4 ملین فالوورز ہیں جو اکثر ان کی تصویروں پر تبصرہ کرتے رہے ہیں، وہ اس وقت انسٹاگرام پر بھی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔

ماضی میں علیزے شاہ کو اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ مبینہ لڑائی، جھگڑوں سے لے کر غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے الزامات کی وجہ سے کئی تنازعات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

علیزے شاہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا سے دور تھیں، تاہم علیزے شاہ اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئی ہیں اور وہ اس وقت امریکا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں سے وہ بہت ساری تصاویر پوسٹ کررہی ہیں۔

چند روز قبل انہوں نے اپنی کچھ ایسی تصاویر سماجی رابطے کی ایپ ’انسٹاگرام‘ پر اَپ لوڈ کیں، جس پر صارفین نے ان کا ٹرول شروع کردیا اور ان کی تصاویر پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

علیزے شاہ نے ان کے لباس کے خلاف لکھنے والوں کے لیے انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے لباس کے انتخاب پر ہونے والے حالیہ رد عمل کا سخت الفاظ میں جواب دیا ہے۔

علیزے شاہ نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے اور مختلف اور منفرد فیشن سینس رکھنا لوگوں کے ایک بڑا مسئلہ ہے، لیکن کیا واقعی یہ کوئی بہت بڑا مسئلہ ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ لوگ ان فلموں میں ان پاکستان اداکاروں کو جہنوں نے’چھوٹی سی چھولی‘ پہن رکھی ہوتی ہے بڑے مزے اور شوق سے دیکھتے ہو، لیکن اگر ہم اپنی پسند کا ایسا ہی کچھ باہر پبلک میں پہن کر نکلیں تو آپ لوگ آوازیں کسنے لگتے ہو۔

علیزے نے مزید منفی تبصروں کی پرواہ کیے بغیر لکھا کہ ’میں ایک عوامی شخصیت ہوں، عوام کی ملکیت نہیں ہوں، لہٰذا اپنی کمزور رائے کو اپنے پاس رکھیں، میں نے آپ کو بہت برداشت کر لیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے آپ کی نفرت کرنے کے عمل پر ترس آتا ہے، آپ لوگ مجھے پاگل لگتے ہو، مجھ سے اس طرح نفرت کا مطلب یہی ہے کہ آپ سے کبھی کسی نے اتنی محبت نہیں کی۔

علیزے شاہ پاکستان کے مشہور ڈراما سیریلز عہد وفا، عشق تماشا، میرا دل میرا دشمن، تو جو چاہے جیسے ڈراموں میں اسٹار اداکارہ کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ