یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ ماہ ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم اب پھر سے کمی کا سلسلہ جاری ہے، ماہ ستمبر میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی ہے،

اکتوبر کے آغاز میں اضافہ سے قیمت 74 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جو ایک مرتبہ پھر کمی کے بعد 72 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، دوسری جانب ڈالر کی قیمت 277.70 روپے پر مستحکم رہنے کے بعد اب کچھ بڑھی ہے اور ڈالر 278.16 روپے کا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں مسلسل کمی آنے لگی

حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جاتا ہے، رواں کے اختتام پر خیال کیا جا رہا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 3 سے 5 روپے کی کمی کی جائے گی۔

آخری مرتبہ جب 15 اکتوبر کو جب پیٹرول کی قیمت کو 247 روپے 50 پیسے پر برقرار رکھا گیا تھا اس وقت خام تیل کی قیمت 74.25 ڈالر فی بیرل تھی جو کہ اب 72.70 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں اپنا پہلا پیٹرول پمپ کب کھولے گی؟

ماہرین کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالر فی بیرل کی کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 3 سے 5روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے، تاہم واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں 31 اکتوبر کی شب کرے گی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس وقت پیٹرولیم مصنوعات یعنی کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل یا لائٹ ڈیزل آئل کی فروخت سے کسی قسم کا سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا ہے، البتہ پیٹرول اور ڈیزل سے فی لیٹر 60 روپے پیٹرولیم لیوی جبکہ مٹی کے تیل سے 5 پیسے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا عالمی انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، ایران کے ساتھ پاکستان بھی متاثر ہو سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

بلھے شاہ ایکسپریس کی 28 مئی سے بحالی کا اعلان

سرکاری ملازمیں ہر صبح 40 منٹ دفتر میں گزاریں، بنگلہ دیش میں ملازمین کو ہدایت

سپریم کورٹ نے انسانی اسمگلنگ کے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی

پاکستان کو متبادل روٹ سے تیل کی سپلائی، سعودی عرب کی مکمل حمایت

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے