چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع ہوگیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور زیرغور آئیں گے، جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ تمام ججز اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم انتظامی فیصلے متوقع ہیں، اس کے علاوہ فل کورٹ اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر بھی غور کیا جائے گا۔
جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث فل کورٹ اجلاس کا حصہ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن، اگلے 2 ہفتوں کے لیے بینچز کی تشکیل
خیال رہے سپریم کورٹ نے آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے968 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے، 8ریگولر بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ 140، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ بھی 140 مقدمات سنے گا۔
تاہم، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ کے سامنے بھی 140 مقدمات سماعت کے لیے مقرر ہیں۔